عالمی یوتھ فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں ایرانی ٹیم کی تیسری پوزیشن

تہران، 2 جون، ارنا – ایرانی ٹیم نے عالمی یوتھ فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں تین سونے، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کرلیا.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی ٹیم گزشتہ روز رومانیہ کے شہر بخارسٹ میں منعقد ہونے والے عالمی یوتھ فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آگئی.

ایرانی کھیلاڑیوں 'مہدی ویسی، سجاد گودرزی اور امیرحسین زارع' نے بالترتیب 48، 55 اور 110 کلوگرام کے زمرے میں تین طلائی تمغے، 'سہراب ادہم خلیلی' نے 65 کلوگرام کے زمرے میں ایک چاندی کا تمغہ اور 'عباس ابراہیم زادہ' نے 48 کلوگرام کے زمرے میں ایک کانسی کا تمغہ جیت لئے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی یوتھ فری اسٹائل کشتی مقابلوں کا 31 مئی اور 1 جون کو رومانیہ کے شہر بخارسٹ میں انعقاد کیا گیا جس میں چھ ایرانی کھیلاڑی نے شرکت کی.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@