امریکہ، عرب ممالک کو اہمیت نہیں دیتا: فلسطینی رہنما

غزہ، 2 جون، ارنا - فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے سیاسی رہنما نے کہا ہے کہ القدس کے خلاف امریکہ کے حالیہ اقدام سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ وہ عرب ممالک کو اہمیت نہیں دیتا.

ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے 'نافذ عزام' نے خطے میں امریکہ کے یکطرفہ اقدامات بالخصوص امریکی سفارتخانے کی تل ابیت سے بیت المقدس منتقلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے نزدیک عرب ریاستوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے یہ ثابت کردیا کہ وہ نہ صرف عرب حکمرانوں کی باتوں کو تسلیم نہیں کرتا ہے بلکہ وہ عربی عوام کی امنگوں کو بھی اہمیت نہیں دیتا ہے.

فلسطین کے مزاحمتی رہنما کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی ان لوگوں کے منہ پر تمانچہ ہے جو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مفاہمت اور سمجھوتے کے حق میں تھے.

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے یوم نکبۃ کے دن اپنے سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کیا جس کا یہ مقصد تھا کہ عرب ممالک جان لیں کہ ان کی امریکہ کے سامنے کوئی اہمیت نہیں ہے.

نافذ عزام نے امریکی پالیسی کا موثر انداز میں مقابلہ کرنے پر زور دیا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@