اٹلی کیساتھ تعلقات میں فروغ ہماری ترجیح ہے: ایرانی صدر

تہران، 2 جون، ارنا – صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے اٹلی کے قومی دن کے موقع پر کہا کہ دوست ملک اٹلی کے ساتھ سے باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کو فروغ دینا ایران کی اہم ترجیح ہے.

یہ بات ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے ہفتہ کے روز اٹلی کے قومی دن کی مناسبت سے اپنے اطالوی ہم منصب 'سرجیو ماتاریلا' کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہی.
اٹلی کے قومی دن کے موقع پر ایرانی صدر نے ماتاریلا اور اطالوی عوام کو دلی مبارکباد دی.
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کا اہم ملک اٹلی کے ساتھ باہمی احترام اور مفادات کی مبنی پر تعمیری تعلقات کی مضبوطی ہماری اہم ترجیح ہے.
صدر روحانی نے کہا کہ خوش قسمتی سے اس پالیسی کے تحت دونوں ممالک کے درمیان کریڈٹ لائن کے معاہدے پر دستخط کرنے کے ساتھ طے پانے والے دوسرے معاہدوں کی سہولیات فراہم ہوجائے گی.
ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں اللہ تعالی سے اطالوی حکومت اور قوم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@