برطانوی کمپنیاں ایران کیساتھ تعاون جاری رکھنے کی خواہاں

لندن، 2 جون، ارنا - برطانیہ کی نامور کمپنیاں ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون جاری رکھنے کی خواہشمند ہیں اور وہ اس مقصد کے لئے امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے یورپی یونین کی نئی ہدایات کے منتظر ہیں.

یہ بات ایران برطانیہ ایوان صنعت و تجارت کے صدر 'سیروس مہدی زادہ' نے ہفتہ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے برطانیہ کے اہم کاروباری حلقوں کے ساتھ ہونے والے تعمیری مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کی خواہشمند برطانوی کمپنیاں امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے یورپی یونین کی نئے ہدایات کے منتظر ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی کمپنیاں ایران کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں لہذا جوہری معاہدے میں امریکی کی غیرموجودگی میں یورپ کے عملی اقدامات سے غیرملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی.

سیروس مہدی زادہ نے کہا کہ یورپی یونین آئندہ چند دنوں میں ایران مخالف امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے نئی ہدایات جاری کرے گی دوسری جانب برطانوی حکومت نے بھی امریکی علیحدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کی حمایت کرتی ہے جس کا مقصد برطانوی کمپنیوں کے لئے ایرانیوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@