ایران اور ازبکستان کی حکومتوں کی دوطرفہ ایئر لائنز کی بحالی کے لئے کوششیں تیز

تہران، 2 جون، ارنا - ایرانی وزیر مواصلات اور شہری ترقی 'عباس آخوندی' نے کہا ہے کہ ایران اور ازبکستان کے درمیان جلد براہ راست پروازوں کو بحال کیا جائے گا.

یہ بات انہوں نے ازبکستان کے دورے پر ازبکستان کے مختلف عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی.

ہوائی جہازں کی دوطرفہ پروازوں کی روابط کے فروغ پر اچھے اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ میں دونوں ممالک کے درمیان سنہری مواقع موجود ہے.

دونوں ممالک کے تاریخی اور ثقافتی اشتراکات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور ازبکستان کی حکومتیں عوامی رابطوں کے ذریعہ دوطرفہ تعلقات کو مزید توسیع دے سکتی ہیں.

ازبکستان کے معروف اور تاریخی شہروں تاشکند ، بخارا ، ترمذ، خوارزم ، سمرقند اور ایران کے اصفہان، شیراز، کرمان اور یزد کے معروف شہروں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی اور ازبکستان کی عوام ایک دوسرے کے ممالک کے شہروں کا آسانی کے ساتھ دورہ کرسکتے ہیں جس کے لئے ہوائی جہازوں کا کردار نہایت اہم ہے.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@