اوپیک امریکہ کے خلاف ہماری حمایت کرے: ایرانی وزیرتیل

تہران، 2 جون، ارنا - ایرانی وزیر تیل 'بیژن زنگنہ' نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم "اوپیک " سے کہا ہے کہ وہ بیرونی طاقتوں کی طرف سے تنظیم کے رکن ممالک پر عائد پابندیوں کے خلاف ان ممالک کی حمایت کریں.

اوپیک کے حالیہ سربراہ 'محمد المزروعی' کے نام پر ایک خط میں ایران پر مسلط کی گئی امریکی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہ تنظیم کی قوانین کے تحت اوپیک کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ امریکہ کے مقابلے میں ایران کی حمایت کریں.

انہوں نے اوپیک تنظیم کو سیاست سے بچانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اوپیک تنظیم کو اپنے تنظیمی فوائد کو دیکھتے ہوئے کام کرنے چاہیئے.

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف تیل سمیت دوسرے شعبوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں دی ہے.

ایران حکومت نے کہا ہے کہ وہ ڈٹ کر امریکہ کے اس پابندیوں کے خلاف اپنا رد عمل ظاہر کرے گا.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@