یوم القدس صہیونیوں کیلئے اعصابی دھچکے کا دن ہے: ایرانی عہدیدار

تہران، 1 جون، ارنا - ایران میں القدس کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رح) کی جانب سے ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس سے منتسب کرنا ناجائز صہیونی ریاست پر ایک کاری اعصابی ضرب ہے.

یہ بات بریگیڈیئر جنرل 'رمضان شریف' نے آج نماز جمعہ کے خطبے سے پہلے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ بانی عظیم اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس سے منتسب کرکے صہیونیوں کی بنیاد کو ہلا کر رکھ دیا.

انہوں نے کہا کہ آج ہم فلسطین پر قبضے کے 70ویں سال میں ہیں. امریکی اور برطانوی سازشوں سے صہیونیوں نے فلسطین پر ناجاجز قبضہ جمایا.

بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف نے اس سال کے یوم القدس ماضی سے زیادہ اہم ہوگا. مقبوضہ فلسطین میں حالیہ واقعات سے عالمی یوم القدس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا.

انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال رمضان کے آخری جمعہ کو دنیا کے تمام عوام سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں قوم کو درپیش مشکلات اورمصائب کو اُجاگر کرتے ہیں اور یہ ناجائز صہیونی ریاست پر ایک کاری ضرب ہے.

ایران کی القدس کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ آج صرف چند کم حیثیت ملکوں کے سوا کسی ملک نے امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کو تسلیم نہیں کیا.

انہوں نے کہا کہ خانہ کعبہ کے غلاف کی رکھوالی کرنے والے صہیونیوں کی پشت پناہی کر کے مسلمانوں کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں.

بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف نے ناجائز صہیونی ریاست جان لے کے دنیا کی حریت پسند اقوام اور امت مسلمہ کے نزدیک نہتے بچوں کا خون کرنے اور انسانی حقوق کی خلاف وری کرنے والی ناجائز ریاست خطے کے لئے ناسور ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@