فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں: چین

بیجنگ، 1 جون، ارنا - چین نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت اور ان کے پامال ہونے والے حق کا ازالہ کرنے کا خواہاں ہے.

اقوام متحدہ میں تعینات چین کے مستقل مندوب 'ماو چھاو شو' نے غزہ کی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں.

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری مشرق وسطی میں قیام امن و استحکام کی خواہاں ہے اور ہم بھی سمجھتے ہیںکہ تمام متعلقہ فریقین کو چاہئے کہ جلد امن مذاکرات کا آغاز کریں.

چینی مندوب نے کہا کہ ہم مقبوضہ سرزمین پر فلسطین کی حاکمیت کی حمایت کرتے ہیں جو 1967 کی سرحدوں کے مطابق اور اس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو.

دریں اثناء چین کے خصوصی ایلچی برائے امور مشرق وسطی 'گونگ شیاؤ شنگ' جو اس وقت مصر کے دورے پر ہیں نے ناجائز صہیونی ریاست سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں پرتشدد کاروائیوں کو فوری طور پر بند کرے کیونکہ اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل امن مذاکرات ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@