امریکی پابندیوں سے توانائی شعبہ متاثر نہیں ہوگا: ایران

تہران، 1 جون، ارنا - ایران کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ امریکی دھکمیوں یا ممکنہ پابندیوں سے کوئی خطرہ نہیں کیونکہ پانی اور بجلی کے حوالے سے ملک خودکفیل ہے.

یہ بات 'رضا اردکانیان' نے دماوند شہر میں توانائی منصوبوں کی افتتاح تقریب کے موقع ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

ان سے امریکی دھکمیوں اور ممکنہ پابندیوں سے متعلق پوچھا گیا تھا انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پانی اور بجلی کے شعبوں میں خودکفیل ہے لہذا عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی مشکل کا سامنا نہیں کررہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی توانائی کے شعبے میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ اپنے ساتھ پڑوسی ممالک اور توانائی منڈی کی ضروریات بھی پوری کرسکتا ہے.

ایرانی وزیر توانائی نے کہا کہ چھٹے ترقیاتی پروگرام کے اختتام تک ملک میں صاف توانائی، شمسی اور ونڈ پاور پلانٹ کے ذریعے مزید 5 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے ہدف کو پورا کرنا ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@