عراق مذہبی مقامات کی تعمیر نو کیلئے ایرانی تعاون کے خواہاں

بغداد، 31 مئی، ارنا - عراق میں مذہبی مقامات کی تعمیر نو کے ادارے کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ عراق مذہبی مقامات کی تعمیر نو کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران سے تعاون اور مدد کا خواہاں ہے.

مسعود ششتری نے مقدس مقامات کے حوالے سے ایرانیوں کے 800 سالہ پرانی تہذیب اور تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک میں اب بھی تعمیر نو کے مختلف منصوبوں میں 2 ہزار کے قریب ایرانی کام کر رہے ہیں.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ عراق میں موجود مقدس مقامات ترقی پزید ہونے میں ناکام اس لئے ہوئے کیونکہ اس حوالے سے باقاعدہ کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی تھی.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@