ایرانی تیل برآمدات میں کمی کا مقابلہ کریں گے: ایران

تہران، 31 مئی، ارنا - ایرانی وزیر تیل نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تیل کی فروخت میں اضافہ کرنے اور تیل برآمدات میں کمی کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے.

یہ بات بیژن زنگنه نے حکومتی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے یورپی ممالک کے ساتھ اپنے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تیل، انشورنس، شپنگ اور رقوم کی وصولی نہایت اہم ہیں.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل کے 3/1 سے بھی کم یورپ کو برآمد کیا جاتا ہے لیکن یورپ کے ساتھ تعاون اور کام کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے.

ایرانی وزیر تیل نے فرانسیسی کمپںی ٹوٹل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹوٹل کمپنی کو امریکہ کی جانب سے مزید کام کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے.

انہوں نے ایرانی تیل کی چین اور بھارت کو فروخت کے حوالے سے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@