ایران نے دنیا میں مذہبی آزادی پر امریکی رپورٹ کو مسترد کردیا

تہران، 31 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے دنیا میں مذہبی آزادی کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رپورٹ پیچھے سیاسی مقاصد ہیں.

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ دنیا میں مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی دفترخارجہ کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی اور متعصبانہ ہے جس کا واحد مقصد مخصوص سیاسی اہداف کا حصول ہے.

انہوں نے امریکی رپورٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران میں مذہبی آزادی کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکہ نے ایک بار پھر محض من گھڑت الزامات کی بنیاد پر اس رپورٹ میں ایران کو نشانہ بنایا ہے.

قاسمی نے مزید کہا کہ ایران میں مذھبی آزادی کے حوالے سے قوانین موجود ہیں اور ملک میں عوام کو آئین اور قانون کے مطابق مذہبی اور دینی آزادی حاصل ہے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر دنیا میں مذہبی تنازعات کا حل چاہتے ہیں تو اس موضوع کو سیاسی اور مخصوص مقاصد کے لئے استعمال کرنے سے گریز کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی مکالمے اور بات چیت کو فروغ دینا ہوگا.

ترجمان نے مزید کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی بدولت تمام مذاہب کو قانون کے تحت برابر کے حقوق اور آزادی میسر ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@