امریکہ کی جوہری معاہدے سے علیحدگی سے دنیا پر منفی اثرات رکھتا ہے : گیس برآمد کرنے والی عالمی تنظیم

باکو، 30 مئی، ارنا – گیس برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل 'یوری سنٹرین' نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی کنارکشی خطے اور بین الاقوامی امن کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا اور یہ تنظیم اس اقدام کی حمایت نہیں کرے گا.

یہ بات انہوں نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ باکو میں گیس اور تیل کے بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گیس برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اور دوسرے ہمسایہ اور حطے کے ممالک جوہری معاملے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور جوہری معاہدی کی مکمل حمایت کرتے ہیں.

دنیا کے عظیم گیس فیلڈ رکھنے والے ملک ایران کی اہمیت بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک کی معاشی اور معاشرتی ترقی ایران میں موجود گیس کے عظیم ذخائر سے وابستہ ہے.

انہوں نے کہا صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسیوں پر سخت تشویش ہے جس سے خطے اور دنیا کے امن و استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے.

یوری سنٹرین نے مزید کہا ٹرمپ کی پالیسی بین الاقوامی تعاون پر بھی دور رس منفی اثرات ہوںگے.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@