ایران جوہری معاہدے کا کوئی نعم البدل نہیں: فرانس اور روس کا اتفاق

تہران، 30 مئی، ارنا - فرانس اور روس نے ایران کے ساتھ طے پانے والے ایٹمی سمجھوتے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے سے ہٹ کر کوئی اور راستہ نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی نعم البدل ہے.

روس کی فیڈریشن کونسل کے چیئرمین 'والنتینا ماتویینکو' اور فرانسیسی سینیٹ کے اسپیکر 'جیرار لارشے' کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا.

اس موقع پر دونوں عہدیداروں نے ایران کے جوہری معاہدے کو صحیح سمت پر لے جانے کے لئے مختلف طریقوں پر بات چیت کی.

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک خط کے ذریعہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر 'علی لاریجانی' کو جوہری معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لئے آمادہ کریں.

روس اور فرانسیسی اسپیکروں نے امریکہ کے صدر کے ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے بغیر دنیا کے امن و استحکام کی صورت حال مزید خراب ہوجائے گا.

اس سے پہلے فرانسیسی اور روسی صدور نے بھی ایران جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@