آذربائیجان میں عالمی توانائی نمائش کا آغاز، ایران کی شرکت

باکو، 30 مئی، ارنا - باکو میں منعقد ہونے والی 25 ویں بین الاقوامی کیسپین تیل اور گیس نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کی نجی اور سرکاری کمپنیاں بھرپور انداز میں شرکت کررہی ہیں.

یہ نمائش 29 مئی سے یکم جون تک جاری رہے گی.

یاد رہے کہ یہ نمائش کیسپین علاقے میں موجود رکن ممالک کا سب سے بڑا اور شاندار توانائی نمائش اور کانفرنس ہے.

گزشتہ 25 سال کے شاندار کارکردگی کے بعد آذربائیجان میں منعقدہ یہ نمائش پہلی بار تجارت کے صنعتی فورم کی صورت میں معرض وجود میں آیا.

اس نمائش میں مختلف ممالک کے کمپنیاں تیل اور گیس کی صنعت میں ہونے والی ترقی اور اس سے متعلقہ نئی ایجادات مشینری ٹیکنالوجی اور سرویسز نمائش کے لئے پیش کریں گے.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@