وطن کے دفاع کیلئے آمادہ ہیں: ایران کے اقیلتی رکن مجلس

تہران، 30 مئی، ارنا - ایران میں یہودی برادری سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ دشمن جاں لے کہ ہم اپنے وطن عزیز ایران کے دفاع کے لیے متحد اور تیار ہیں.

یہ بات 'سیامک مرہ صدق' نے بدھ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ایران پر جارحیت کا ارادہ رکھنے والے ممالک جاں لیں کہ ایران میں تمام ادیان اور نسل آپس میں متحد ہیں اور ہم قومی مفادات اور مشترکہ اقدار کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں.

'سیامک مرہ صدق'نے ایرانی قوم کے درمیان باہمی اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی آئین اور سپریم لیڈر اس اتحاد کا اصل محور ہیں.

ایرانی رکن مجلس نے کہا کہ ایران میں مختلف فرقوں کے پیروکاروں ایک دوسرے کے ساتھ دوستی اور محبت سے زندگی گزار کرتے ہیں.

مرہ صدق نے مزید بتایا کہ ٹرمپ اور نیٹن یاہو، داعش اور طالبان کی طرح ہماری قوم کے دوست نہیں ہیں اور ٹرمپ کی ایران مخالف پابندیاں ایرانی تمام عوام کے لیے ایک خطرہ ہے اور یہ دہمکیاں کسی بھی مذہبی اور نسلی گروپ سے متعلق نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ دشمن ایرانی فرقوں کے درمیان تفرقہ اور تنازعات پیدا کرنا چاہتا ہے تو اس حوالے سے ہم ہوشیار رہنا ناگزیر ہیں.

ایرانی رکن مجلس نے کہا کہ ہمیں مشترکہ اقدار کا احترام کرنا اور مقدس مقامات کی بے حرمتی اور توہین سے روکنا چاہیے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@