ایران میں ایک دہشتگرد گروہ کو پکڑا گیا

زاہدان، 30 مئی، ارنا - ایران میں سیکورٹی فورسز نے ملک کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں ایک دہشتگرد گروہ کو پکڑ لیا جن سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور خودکش جیکٹس برآمد کئے گئے.

یہ بات صوبائی پولیس کمانڈر بریگیڈیئر 'محمد قنبری' نے بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سراوان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھرپ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد جہنم واصل ہوگیا.
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ دہشتگرد گروہ کو کامیابی کے ساتھ تباہ کردیا گیا ہے جبکہ یہ عناصر وطن عزیز ایران میں بزدلانہ کاروائی کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سراوان ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان سے 335 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے جس کی سرحدین پاکستانی سرزمین سے ملتی ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@