دنیا ایران کے مذاکرات کاروں کو سراہتی ہے: حکومتی ترجمان

تہران، 30 مئی، ارنا - ایران کے حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی مذاکرات کاروں کو نہ صرف دنیا مانتی ہے بلکہ قائد اسلامی انقلاب نے بھی ہمیشہ ان کی کوششوں کو سراہا ہے.

یہ بات 'محمد باقر نوبخت' نے منگل کے روز اپنی پریس کانفرنس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کاروں نے چھ طاقتور ممالک کے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ مذاکرات میں کامیابی سے ایرانی ایٹمی سرگرمیوں کے خلاف بے بنیاد الزامات کا خاتمہ کردیا.
نوبخت نے کہا کہ اب تک عالمی ایٹمی توانائی ادارے نے 11 بار کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی دیانتداری کی تصدیق کی.
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی صدر کی قیادت میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور دوسرے مذاکرات کاروں نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کردیا جو امریکیوں بھی خود ہمارے حکام کی اعلی صلاحیتوں پر واقف ہیں.
انہوں نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک غلطی خیال کے تحت سوچا کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں فوجی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ ہم کبھی بھی اس شعبے میں فوجی اقدامات نہیں کر رہے ہیں.
نائب ایرانی صدر نے کہا کہ اگر کوئی ملک چاہے کہ ایران پر خلل ڈالے تو ہم مناسب انداز میں ان کا جواب دیں گے.
انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت جارحانہ نہیں، بلکہ دفاعی اور ڈیٹرنس ہے اور یورپ ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے.
ایرانی حکومتی ترجمان نے کہا کہ ابھی صورتحال میں بہت سی امریکی شہریوں جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کی مخالف ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@