علی لاریجانی ایک بار پھر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوگئے

تہران، 30 مئی، ارنا - علی لاریجانی 147 ووٹ لے کر ایک بار اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر منتخب ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق، علی لاریجانی تین سال سے مسلسل اسپیکر کے عہدے پر فائز ہیں.

بدھ کے روز ایران کی اسلامی مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے اراکین نے اسپیکر کے انتخاب پر ووٹ کاسٹ کئے.

279 ووٹوں میں سے علی لاریجانی نے 147 جبکہ دوسرے امیدوار محمد رضا عارف نے 123 ووٹ حاصل کئے.

اس دوران 9 ووٹوں کو منسوخ کردیا گیا.

علی لاریجانی ایران کی دسویں پارلیمنٹ کے دوسرے سال میں بھی 268 میں سے 204 ووٹ حاصل کرکے اسپیکر منتخب ہوئے تھے.

لاریجانی اسے سے پہلے ایران کی آٹھویں اور نویں پارلیمنٹ کے اسپیکر بھی رہ چکے ہیں.

آج کے ووٹنگ اجلاس میں مسعود پزشکیان اور علی مطہری دو سنئیر اراکین مجلس بھی نئے اسپکر کے پہلے اور دوسرے نائب منتخب ہوگئے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@