جوہری معاہدہ، ٹرمپ کی علیحدگی سے امریکی ساکھ کو نقصان پہنچ گیا: سابق پاکستانی سفیر

اسلام آباد، 29 مئی، ارنا - سابق پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کے فیصلے سے امریکی ساکھ کو نقصان پہنچے گا.

یہ بات رستم شاہ محمد نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کہی.

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے اس طرح کے اقدامات سے دنیا میں امریکہ کی پوزیشن کو نقصان پہنچنے کے ساتھ سنگنین نتائج کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے.

انہوں نے کہا کہ امریکی کی ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی سے یورپی ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کے مزید قریب آئیں گے اور امریکہ اور یورپی ممالک کے درمیان تعلقات میں فاصلہ آئے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کے فیصلے سے امریکہ دنیا میں تنہا رہ گیا ہے اور اس سے ایران کی پوزیشن پوری دنیا کے سامنے مزید مستحکم ہوئی ہے کیونکہ ایران نے جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیا ہے جبکہ امریکہ نے مخالفت کرتے ہوئے اس سے علیحدگی اختیار کی ہے.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@