میڈیا غیر ملکی سیاحوں کو ایران کا حقیقی چہرہ دکھائے: رکن ایرانی مجلس

ارومیہ، 29 مئی، ارنا - ایران کے عیسائی فرقے آشوری سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ سفارت خانے اور ذرائع ابلاغ کو چاہیے غیر ملکی سیاحوں کو ایران کا حقیقی چہرہ دکھائیں.

یہ بات 'یوناتن بت کلیا' نے منگل کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے ایران میں مختلف الہامی ادیان کے پیروکاروں اور فرقوں کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں بہت سے پرکشش سیاحتی، تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مقامات موجود ہے اور یہ منفرد مقامات غیرملکی سیاحوں کو راغب کرنے میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ان سیاحوں کو راغب کرنے کے سب سے بہترین طریقہ ایران کے مختلف دلکش مقامات کا تعارف کرانا ہے.

ایرانی رکن مجلس نے بتایا کہ ایرانی سفارتخانے اور میڈیا کو چاہیے سیاحتی مقامات کو متعارف کرنے کے علاوہ دنیا میں ایرانی سیکورٹی اور امن کو دنیا کے کانوں تک پہنچانا چاہیے.

ایرانی مجلس کے آشوری اقلیت کے نمائندے نے ایران میں ہزاروں قیمتی تاریخی اور مذہبی مقامات موجود ہیں جو بین الاقوامی سطح میں غیرملکی سیاحوں کو متعارف کرانے کی ضرورت ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف غیر ملکی نیٹ ورک کی جانب سے منفی پروپیگنڈا کے باوجود، حجاب کا مسئلہ غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے.

9410*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@