ایران اور روس کا میڈیا تعاون کونسل کے قیام کا فیصلہ

ماسکو، 29 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور روس نے میڈیا شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے خصوصی تعاون کونسل کی تشکیل پر اتفاق کیا ہے.

یہ فیصلہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (IRNA) کے منیجنگ ڈائریکٹر 'سید ضیاء ہاشمی' اور روسی میڈیا گروپ روسیا اسگودنا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے درمیان ایک ایک ملاقات میں کیا گیا.

سربراہ ارنا نیوز ایجنسی اور روسیا اسگودنا کے ڈائریکٹرز نے یہ فیصلہ کیا کہ میڈیا شعبے میں باہمی تعلقات کو بڑھانے کے لئے مشترکہ تعاون کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا.

اس ملاقات کے موقع پر ارنا کے سربراه نے روسی خبررساں ادارے کے مختلف شعبوں کا دوره کیا اور اس ادارے کی اخبار اور تصویروں کو قریب سے جائزه لیا.

سید ضیاء ہاشمی نے کہا کہ ارنا اور روسیا اسگودنا مختلف شعبوں بالخصوص ثقافتی، عمرانیات، ماحولیات اور قومی ورثوں کو روشناس کرانے کے شعبوں میں موثر تعاون کرسکتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دورہ روس کا مقصد روسی میڈیا کی سرگرمیوں کو قریب سے دیکھنا اور باہمی تعاون بالخصوص روسیا اسگودنا کے ساتھ مشترکہ تعاون کو مزید بڑھانا ہے.

ارنا چیف نے کہا کہ وہ ایران واپسی پر سینٹ پیٹرز برگ اور ماسکو میں طے پانے والے معاہدوں اور فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ارنا اور روسیا اسگودنا کے درمیان خبر اور تصویروں کے تبادلوں کو بڑھانے سے متعلق روسی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں.

سید ضیا ہاشمی نے ایران اور روس کے خلاف مغربی میڈیا کے پیروپگنڈے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغربی میڈیا ایران اور روس کے بارے میں حقائق کو مسخ کرکے دیکھاتے ہیں.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور روس کے درمیان میڈیا شعبے میں تعاون کے فروغ سے مغربی میڈیا کے منفی عزائم کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے.

اس ملاقات میں روسیا اسگودنا میڈیا گروپ کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے بین الاقوامی امور 'الیکسی پشکوف' نے کہا کہ مغربی میڈیا خودمختار ممالک کے خلاف منفی پیروپگنڈے اور مہم چلانے میں ملوث ہیں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@