ایران کی گیس سے حاصل ہونے والی مصنوعات میں 149 گنا کا اضافہ

تہران ،28 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی قدرتی گیس سے حاصل ہونے والی مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ ایک مہینے کے دوران 149 گنا اضافہ ہوا ہے.

ایرانی گیس سے حاصل ہونے والی مصنوعات میں اضافہ اس وقت ہورہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو اقتصادی طور پر کمزور کرنے کے لئے جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا.

'احمد پور حیدر' ایران کے جنوبی پارس گیس فیلد کا ایک اعلی عہدیدارنے کہا ہے کہ ایران کے گیس سے حاصل ہونے والی پیداوار جاپان ، جنوبی کوریا ، ہانگ کانگ ، انڈونیشیا، ترکی ، مصر ، کویت اور متحدہ عرب امارات کو برآمد کی گئی ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران نے گذشتہ ایک مہینے کے دوران ایک ارب 84 کروڑ49 لاکھ ڈالر گیس سے حاصل ہونے والی مصنوعات سے آمدنی حاصل کی ہے.

ایران کے جنوبی پارس گیس فیلڈ دنیا کے عظیم گیس فیلڈوں میں شمار ہوتا ہے.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@