اوپیک کا ایران مخالف امریکی رویے پر اظہار تشویش

تہران،28 مئی، ارنا - تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں امریکی صدر کی ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے.

اوپیک کی رپورٹ کے مطابق ایران مخالف امریکی رویہ نہ صرف امریکی اقتصادی صورت حال پر منفی اثرات مرتب ہوں گے بلکہ خطے کے امن اور استحکام کو دھچکا پہنچے گا.

اوپیک نے روس پر بھی امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے اس سے بین الاقوامی معیشت پر پڑنے والے اثرات سے خبردار کیاہے.

امریکی صدر نے گذشتہ مہینے میں ایران پر مختلف من گھڑت الزامات لگاتے ہوئے ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا.

یورپ سمیت بین القوامی برادری نے صدر ٹرمپ کے اس اقدام کی سختی سے مزمت کی ہے.

یورپ ممالک کے اہم ممالک نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس معاہدے کو دنیا کے امن کے ل‍ئے نہایت اہم قرار دیا ہے.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@