ایشیائی مقابلوں میں ایرانی قومی تائیکوانڈو ٹیم کی دوسری پوزیشن

تہران، 28 مئی، ارنا – ایرانی قومی تائیکوانڈو ٹیم نے ایشین چیمپئن شپ مقابلوں میں 5 مختلف تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن اپنے نام کرلیا.

ایرانی قومی تائیکوانڈو ٹیم نے ویت نام میں منعقد ہونے والے 2018 ایشین چیمپئن شپ مقابلوں میں ایک سونے، ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغے اور 37 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن اپنے نام کرلیا.
جنوبی کوریا اور ازبکستان کی ٹیمیں منعقد ہونے والے ایشیائی مقابلوں میں بالترتیب پہلی اور تیسری پوزیشن پر آگئیں.
ایرانی کھیلاڑیوں 'امیر محمد بخشی' نے ایک سونے کا تمغہ، 'فرزان عاشورزادہ' نے ایک چاندی کا تمغہ، 'آرمین ہادی پور، مہدی خدابخشی اور سعید رجبی' نے تین کانسی کے تمغے جیت لئے.
تفصیلات کے مطابق، 23 ویں 2018 ایشین تائیکوانڈو چمیپئن شپ مقابلوں کا تین روز کے لئے ویت نام میں انعقاد کیا گیا جس میں 34 ممالک کے 267 تائیکوانڈو کھیلاڑیوں نے شرکت کی.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@