چین کا مازندران میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی کا اظہار

ساری، 28 مئی، ارنا – ایرانی شمالی صوبے مازندران کے غیرملکی سرمایہ کاری سینٹر کے ڈپٹی نے کہا ہے کہ ایک چینی کمپنی نے اس علاقے میں 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے ساتھ تیل ریفائنری کی تعمیر کے لئے لائسنس حاصل کردیا ہے.

یہ بات 'موسی قاسم پیشہ ور' نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ اس کمپنی شمالی صوبے مازندران میں سرمایہ کاری کے لئے پرعزم ہے جس کے ذریعہ اس صوبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کے حجم میں اضافہ ہو جائے گا.
قاسم پیشہ ور نے کہا کہ جرمن، چینی اور آسٹرین کمپنیوں نے رواں سال کے دوران اس صوبے میں تین تیل ریفائنری کی تعمیر کے لئے 3.7 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کی ہیں.
انہوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@