ایران جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے یورپ سنجیدہ نظر آرہا ہے: عراقچی‎

تہران،28 مئی، ارنا – ایران نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے یورپ یونین سنجیدہ نظر آرہا ہے تاہم یورپی ممالک میں کتنی صلاحیت ہے یہ بات طے ہونا باقی ہے.

یہ بات نائب ایرانی وزیر خارجہ اور جوہری ٹیم کے مذاکرات کار 'سید عباس عراقچی' نے قومی نشریاتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی.

انہوں کہا کہ یورپ کو اگلے ہفتوں تک ایرانی مفادات کو پورا کرنے کے طریقہ کار کو ہمیں پیش کرنا چاہیے.

عراقچی نے ایرانی میزائل طاقت پر مذاکرات کرنے کو ہماری ریڈ لاین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی میزائل طاقت پر مذاکرات ممکن نہیں.

عراقچی نے بتایا کہ یورپیوں کو کوئی تبدیلی کے بغیر ایران جوہری معاہدے کو نفاذ کرنا چاہیے اور ہم صرف جوہری معاہدے کے تحت کئے گئے وعدوں پر عمل کریں گے اور انہیں بھی اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرنا چاہیے.

انہوں نے کہا کہ یورپی فریقین ایرانی صدر کی جانب سے مقرر شدہ دن تک جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کر سکتے ہیں.

انہوں کہا کہ امریکہ کے الگ ہونے کے بعد دیگر فریقین کو چاہئے کہ جوہری معاہدے کے تحت ایرانی مفادات کے ہر صورت میں تحفظ کو یقینی بنائیں اس کے بغیر ہم جوہری معاہدے سے نکل جائیں گے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@