ٹرین کے ذریعے ایران سے پاکستان کو برآمدات میں 55 فیصد کا اضافہ

زاہدان، 28 مئی، ارنا - ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ایرانی سال کے پہلے دو مہینوں میں ملک کے جنوب مشرقی علاقے سے ٹرین کے ذریعے پاکستان کو مختلف مصنوعات کی برآمدات میں 55 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

یہ بات ایران کی جنوب مشرقی ریلوے اتھارٹی کے سربراہ 'مجید ارجونی' نے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں ںے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے ایران سے پاکستان کو مختلف اشیاء کی برآمدات میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران کے سرحدی علاقے زاہدان سے پاکستان کو 6854 ٹن مصنوعات برآمد کی گئیں.

انہوں نے مزید کہا کہ اسی راستے ایران، پاکستان کو سیمنٹ، تارکول، سلفر اور تیل برآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان چاول، تل اور خام سلفر ایران کو برآمد کرتا ہے.

یاد رہے کہ پاکستان ایران سے کوئٹہ - زاہدان ریلوے لائن سے بذریعہ ریل منسلک ہے. ماضی کے دوران مہینے میں دو مسافر اور مال بردار ٹرینیں کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان چلتیں تھیں.

گزشتہ برسوں میں پاکستان اور ایران نے کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان چلنے والی مال بردار ٹرینوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اب ہفتے میں ایک ٹرین چلائی جائے گی.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@