روس ایران کے کان کنی منصوبوں میں تعاون کیلئے پر عزم

تہران، 28 مئی، ارنا - روس کی 'یو۔ایم۔ایم۔ سی' کمپنی نے ایران کے کان کنی منصوبوں میں مشترکہ تعاون کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے.

نائب ایرانی وزیر صنعت، تجارت اور کان کنی 'مہدی کرباسیان' نے یو.ایم.ایم.سی کمپنی کے سینئر مینیجر 'سرگو قربانف' کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ہم روس کے ساتھ کاپر، زنک، گولڈ اور دیگر مصنوعات کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے مشترکہ تعاون کرنے پر تیار ہیں.
کرباسیان نے ایران اور روس کے درمیان دستخط ہونے والے 2.5 ارب یورو معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم کان کنی کی نجی کمپنیاں اور ملک کی کان کنی صنعت اس معاہدے سے فائدہ اٹھانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں.
قربانف نے کہا کہ ہم موجودہ صورتحال میں 40 ملکی اور غیرملکی کمپنیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور اس کمپنی نے گزشتہ 18 سال سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@