ایرانی صدر جلد چین کا دورہ کریں گے

بیجنگ، 28 مئی، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے جلد چین جائیں گے.

یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان 'لو کھانگ' نے شانگھائی سربراہی اجلاس سے متعلق خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم کے 18ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ایک اعلی سطح وفد کی قیادت میں چین کا دورہ کریں گے.

انہوں نے کہا کہ روس، کرغزستان اور قازقستان کے سربراہان مملک بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے.

دریں اثناء ایرانی ایوان صدر کے شعبہ ذرائع ابلاغ عامہ کے سربراہ 'پرویز اسماعیلی' نے ڈاکٹر روحانی کے آئندہ دورہ چین کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر اپنے چینی ہم منصب 'شی چن پنگ' کی دعوت پر چین کا دو روزہ دورہ کریں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی صدر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ خطاب بھی کریں گے.

اس اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر اپنے چینی ہم منصب سمیت بعض عالمی اداروں کے سربراہوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے.

شنگھائی تنظیم کے سربراہی اجلاس 9 اور 10 جون کو چین کے ساحلی شہر چھینگ تاؤ میں منعقد ہوگا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران 2005 سے شنگھائی تعاون تنظیم میں مبصر کی حیثیت سے فعال ادا کر رہا ہے. اس تنظیم کے رکن ممالک نے متفقہ طور پر کہا تھا کہ عالمی قوتوں کے ساتھ ایران کے حتمی جوہری معاہدے کے بعد تہران کو شنگھائی تعاون تنظیم میں دائمی رکنیت دی جائے گی.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@