نجی شعبے ایران مخالف پابندیوں کا موثر انداز میں مقابلہ کرسکتے ہیں: روحانی

تہران، 28 مئی، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے باہمی اتحاد کے ساتھ کسی بھی پابندی کو موقع پر تبدیل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نجی شعبے ایران مخالف پابندیوں کا موثر انداز میں مقابلہ کرسکتے ہیں.

ان خیالات کا اظہار 'حسن روحانی' نے گزشتہ روز ایرانی پروفیسروں اور اقتصادی سرگرم کارکنوں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکی حکام جھوٹ بول رہے ہیں کہ ایران مخالف پابندیوں کا مقصد ہماری قوم نہیں بلکہ ان کا واحد مقصد صرف ایرانی عوام پر نقصاں پہنچنا ہے.
صدر روحانی نے ملک کی پیشرفت کے لئے غیرملکی سرمایہ کاروں اور قومی برآمدات کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو اعتماد دینا ضروری ہے.
انہوں نے پابندیوں کے تجربات سے استعمال پر زور دیتے ہو‏ئے کہا کہ گزشتہ چھ سال کے دوران اقوام متحدہ اور دوسرے ممالک نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہمارے ملک کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں مگر ابھی صورتحال میں امریکہ کی تنہائی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ آج بعض ممالک کے بغیر اکثر ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی پالیسیوں کی مذمت کر رہے ہیں اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے ہمارے ملک کی حمایت کے ساتھ ایران مخالف الزامات کو ثابت کرنا آسان نہیں ہے.
ایرانی صدر نے کہا کہ ہمارے سرگرم نجی شعبے امریکی سازشوں کو شکست دے کر اسی لئے ہم ان کی حمایت کریں گے اور وہ قومی ترقیاتی فنڈ سے استمعال کرسکتے ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@