ایرانی وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر پہنچ گئے

نئی دہلی، 28 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' پیر کی علی الصبح کے روز بھارت کے ایک روزہ دورے پر بھارتی دارالحکومت 'نئی دہلی' پہنچ گئے ہیں.

اس دورے کے دوران ظریف اور بھارتی حکام دوطرفہ تعلقات بالخصوص جوہری معاہدے کے خلاف امریکی خلاف وزریوں پر گفتگو کریں گے.

نئی دہلی پہنچنے پر ظریف نے ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک کے دوروں کا مقصد غیرملکی حکام کے ساتھ ایران جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کرنا ہے.

انہوں نے بھارت کو ایران کا مضبوط سیاسی اور اقتصادی پارٹنر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی رفقائے کار کے ساتھ باہمی تعلقات کی توسیع اور خطے میں مشترکہ تعاون پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رہتا ہے.

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وہ آج اپنی بھارتی ہم منصب کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کریں گے جس کا مقصد تہران اور نئی دہلی کے درمیان تجارتی اور سیاسی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اعلی سطح سیاسی اور اقتصادی وفد ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہے. ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اس دورے کے موقع دونوں ممالک خطے کی تازہ ترین صورتحال اور عالمی تبدیلیوں پر بات چیت کریں گے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@