یورپ، ایران جوہری معاہدے کا تحفظ چاہتا ہے: جرمن سفیر

دوحہ، 28 مئی، ارنا - سلطنت عمان میں تعینات جرمنی کے سفیر نے کہا ہے کہ یورپی یونین ایران جوہری معاہدے کا تسلسل جاری رکھنے اور اس سمجھوتے کی مضبوطی کے لئے ایک موثر میکنزم بنانے کی خواہاں ہے.

یہ بات 'تھامس فریڈرک شنائیڈر' نے عمانی دارالحکومت مسقط میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر 'محمد رضا نوری شاہرودی' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی ممالک ایران جوہری معاہدے کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ایک موثر میکنزم پر کام کرنا چاہتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ جرمنی، جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے یورپی یونین اور ایرانی فریق کے ساتھ تعاون کے نئے دور کا آغاز کیا ہے.

ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے یکطرفہ اقدام کا ذکر کرتے ہوئے جرمن سفیر نے بعض ممالک کی جانب سے عالمی معاہدوں اور قراردادوں کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا.

اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ عالمی جوہری ادارے 11 مرتبہ ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کرچکا ہے لہذا ایران اس معاہدے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کو تسلیم نہیں کرے گا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@