ایران میں گیس کی برآمدات میں 1 سال میں 60 فیصد کا اضافہ

تہران، 27 مئی، ارنا - ایران کی قومی گیس کمپنی کے ڈائریکٹر برائے عالمی امور نے کہا ہے کہ ایرانی گیس کی برآمدات میں رواں ایرانی سال میں 60 فیصد کا واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

بہزاد بابزادہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ویژن 2025 کے تحت ایران 8 سے 10 فیصد گیس کے شیئرز عالمی گیس کے حجم میں اضافہ کرے گا.

اس موقع پر انہوں نے یہ پیشن گوئی بھی کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے عالمی سطح پر تعلقات میں بہتری سے آئندہ 2 سالوں میں ایرانی گیس شئیرز کو بھی عالمی سطح پر مقبولیت ملے گی.

انہوں نے کہا کہ ایرانی گیس کی پیداواری صلاحیت 850 ملین کیوبک میٹر یومیہ ہے اور امید ہے کہ جلد یہ صلاحیت 1.2 بلین کیوبک میٹر تک پہنچ جائے گی.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@