ایران میں 2 ٹن سے زائد منشیات پکڑلی گئیں

زاہدان، 27 مئی، ارنا – ایران کے جنوب مشرقی سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران دو ٹن اور 363 کلوگرام منشیات کو اپنے قبضے میں لیا ہے.

یہ بات صوبائی پولیس کمانڈر بریگیڈیئر 'محمد قنبری' نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز اور اسمگلروں کے درمیان میں جھڑپ ہوئی اور اس دوران بڑے پیمانے پر منشیات اور تین اسلحے کی ضبطگی کے علاوہ دو کارندوں کو بھی پکڑ لیا گیا.

قنبری نے کہا کہ اسمگلروں سے دو ٹن اور 363 کلوگرام منشیات جن میں دو ٹن اور 262 کلوگرام افیون، 101 کلوگرام حشیش برآمد کرلیا گیا.

9393**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@