جوہری معاہدے کے بعد ایرانی خام تیل کی برآمدات میں 2 گنا اضافہ

تہران، 27 مئی، ارنا – جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد ایرانی خام تیل کی برآمدات میں 2 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

تفصیلات کے مطابق جوہری معاہدے کے بعد گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ایرانی تیل کی برآمدات روزانہ 1ملین اور 130 ہزار بیرل تیل سے 2 ملین اور 150 ہزار بیرل تیل تک پہنچ گئی ہے جس کی شرح میں 2 گنا اضافہ ہوا ہے.

14جون2015 کو ویانا میں ایران، یورپی یونین اور گروپ 5+1 (چین، فرانس، روس، برطانیہ، امریکہ اور جرمن) کے درمیان عالمی جوہری معاہدے (JCPOA) پر دستخط کئے گئے.

یاد رہے کہ 8 مئی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کردیا

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@