پابندیوں کا ایران کی تیل کی پیداوار پر زیادہ اثر نہیں ہو گا: روس

ماسکو، 27 مئی، ارنا - روسی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کی تیل کی پیداوار کی صنعت پر زیادہ منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے.

یہ بات الیگزینڈر نوواک نے روسی ٹیلی ویژن آر بی کے کے ساتھ ایک انٹرویر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل درآمد کرنے والوں کی بڑی تعداد ایشیا اور بحرالکاہل میں واقع ہے اس لئے امید ہے کہ تیل کی پیداواری صنعت کی صورتحال میں زیادہ منفی رحجان نظر نہیں آئے گا.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پابندیوں کی وجہ سے ایرانی تیل کی مارکیٹ کے مجموعی حجم میں سے صرف 10فیصد کی کمی ہو گی.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@