یورنیم کی افزودگی میں ایران کا قانونی حق حاصل ہے: قاسمی

تہران، 27 مئی، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نہ صرف یورنیم کی افزودگی میں اسلامی جمہوریہ ایران کا قانونی حق حاصل بلکہ ہمارے ملک میں اس کا اصل علم موجود ہے.

یہ بات 'بہرام قاسمی' نے امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے ایران مخالف بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مائیک پومپیو اس موضوع کے جائزہ لینے کے بغیر عالمی حقیقت اور بین الاقوامی تبدیلیوں سے بہت دور ہیں.

قاسمی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ جان لے کہ نہ صرف یورنیم کی افزودگی میں اسلامی جمہوریہ ایران کا قانونی حق منظور ہوگیا ہے بلکہ ہمارے ملک میں اس کا اصل علم موجود ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ پومپیو اپنی شکستوں کی وجہ سے بے بنیاد بیانات کو دہرا کر رہا ہے جو تمام دنیا کے لئے ناقابل قبول ہے.

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کو ایک بار پھر اس موضوع کو پڑھانا اور اس پر غور کرنا چاہیئے.

تفصیلات کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وائس آف امریکہ کے ساتھ بات چیت میں ایک بار پھر بے بنیاد بیانات میں کہا کہ ایران میں یورنیم کی افزودگی اور پلاٹونیم کی تنصیبات کی صلاحیت موجود نہیں ہے.

9393**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@