ایرانی اور روسی میڈیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا وقت آگیا ہے: ارنا چیف

سینٹ پیٹرزبرگ، 27 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی (IRNA) کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایرانی اور روسی میڈیا کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات، دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی باہمی تعاون کی ترقی کا وقت آ گیا ہے.

یہ بات اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری خبررساں ادارے (ارنا) کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر 'سید ضیاء ہاشمی' نے روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں عالمی میڈیا کانفرنس کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب 'سرگئی میخاییلوف' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہو‏ئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ میڈیائی دوروں کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر صحافیوں قریب سے حقیقت کو دیکھیں تو خبروں کی نشر ہونے میں کامیاب ہوں گے.

ہاشمی نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان میڈیائی تعلقات کو فروغ دینا سیاستدانوں اور فیصلہ سازوں کو مناسب موقف اپنانے کے لئے مدد ملے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیاں ایران اور روس کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے ایک اہم موڑ ہے لہذا قریب مستقبل میں ایرانی دارالحکومت تہران میں اس حوالے سے اس یونین کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا.

انہوں نے ارنا کی جانب سے کیسپین سمندر کی نیوز ایجنسیوں کے ساتھ باہمی تعاون کی بحالی کی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیشہ سے زیادہ علاقائی میڈیا کے درمیان باہمی تعاون کی ترقی کی ضرورت ہے.

انہوں نے امریکی صدر کے غیرعقلانی موقف کو عالمی امن کے لئے ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی موجودہ صورتحال میں میڈیا ٹرمپ کی سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لئے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں.

روسی خبر رساں ادارے تاس کے سربراہ نے کہا کہ ہم گزشتہ 50 سال سے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ دوطرفہ تعقات قائم کرکے 2009 میں دونوں نیوزایجنسیوں کے درمیان رپورٹز کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کیا گیا ہے.

میخاییلوف نے کہا کہ ہم ایرانی نیوز ایجنسی کے ساتھ صحافیوں کے درمیان میڈیائی دورے کے انعقاد پر تیار ہیں اور اس حوالے سے موجودہ صلاحیتوں سے استعمال کرنا لازمی ہے.

تفصیلات کے مطابق، 22ویں بین الاقوامی معاشی کانفرنس کا روسی شہر 'سینٹ پیٹرزبرگ' میں انعقاد کیا گیا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت 140 ممالک کے وفود اور نمائندے شریک تھے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی خبررساں ادارہ (IRNA) کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر 'سید ضیاء ہاشمی' اس نشست کے اعزازی مہمان تھے.

عالمی میڈیا کی اس نشست کا عنوان نئے چینجلز کے سامنے اخبارات کا مستقبل تھا.

روسی نیوز ایجنسی تاس نے اس نشست کی میزبانی کی.

9393**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@