ایران میں خام سٹیل کی پیداوار میں 27 فیصد کا اضافہ

تہران، 26 مئی، ارنا - رواں سال کے چار مہینوں کے دوران ایران میں خام سٹیل کی پیداوار میں 81 لاکھ ٹن سے زائد اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 27.6 فیصد زیادہ ہے.

عالمی اسٹیل ایسوسی ایشن نے ہفتہ کے روز اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال کے اپریل کے مہینے تک ایران میں خام اسٹیل کی پیداوار کی شرح 8 ملین اور 127 ہزار ٹن خام اسٹیل تک پہنچ گئی ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

رپورٹ کے مطابق، رواں سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران بالترتیب چین 288 ملین اور 969 ہزار ٹن، بہارت 35 ملین اور 381 ہزار ٹن، جاپان 35 ملین اور 129 ہزار ٹن، روس 23 ملین اور 797 ہزار ٹن، جنوبی کوریا 23 ملین اور 696 ہزار ٹن اسٹیل کی پیداوار کے ساتھ دنیا کےسب سے پانچ بڑے اسٹیل پیداوار کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@