یوریشیائی ریاستیں ایرانی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کی خواہاں

ماسکو، 26 مئی، ارنا - یوریشیا کی اقتصادی تنظیم کے ممالک ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کے خواہاں ہیں تا کہ وہ ایرانی مارکیٹ کے سنہری مواقع سے فائدہ اٹھاسکیں.

یہ بات یوریشیائی تنظیم کے اقتصادی کمیشین کے سربراہ 'تگران سارکیسیان' نے روسی ریڈیو ایکو ماسکو کو انٹریو دیتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد یوریشیائی ممالک کے درمیان ایران کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لئے دلچسپی میں اضافہ ہوگیا.

انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد مشہور یورپی کمپنیوں نے ایران کا رخ کیا اور ایرانی مارکیٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا.

تگران سارکیسیان نے مزید کہا کہ ہم بھی ایرانی مارکیٹ میں اپنی شراکت داری کو بڑھانے کے خواہاں ہیں کیونکہ ہم مسجھتے ہیں ایرانی مارکیٹ کی ترقی میں اضافہ ہورہا ہے لہذا تمام ممالک چاہتے ہیں کہ اس کا حصہ بنیں.

انہوں نے کہا کہ یوریشیائی ریاستوں کی تمام کمپنیاں ایران میں شراکت داری کی خواہاں ہیں. اس مقصد کے لئے ایران اور یوریشیا کے درمیان فری تجارتی زون کے قیام پر مذاکرات جاری ہیں.

سارکیسیان نے مزید کہا کہ یوریشیائی ممالک اور ایران کے درمیان تجارت کی شرح سالانہ 2.7 ارب ڈالر ہے جبکہ چین کے ساتھ ہماری تجارتی سرگرمیوں کی مالیت 100 ارب ڈالر ہے لہذا ہم ہماری یونین ایران کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کی خواہاں ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@