آئی ایم ایف کا ایران کے مرکزی بینک کیساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان

تہران، 26 مئی، ارنا - عالمی مالیاتی ادارے (IMF) نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک اور اس کے موجودہ سربراہ کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا.

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے امریکہ کی جانب سے ایران کے اسٹیٹ بینک کے سربراہ 'ولی اللہ سیف' پر پابندی لگانے کے حوالے سے ایک خط کے جواب میں کہا کہ آئی ایم ایف ایران کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے گزشتہ دنوں یکطرفہ اقدام کے تحت سربراہ ایرانی مرکزی بینک ولی اللہ سیف کے نام کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا

امریکہ کے اس اقدام کے بعد ایرانی دفتر خارجہ نے اس فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کے ایسے غیرمنطقی اقدام کا مناسب انداز میں جواب دیں گے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@