وینزویلا الیکشن کے فاتح عوام ہیں: ایرانی صدر

تہران، 26 مئی، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے 'نکولس ماڈورو' کو وینزویلا کا دوبارہ صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا میں پُرامن انتخابات منعقد ہوئے جس کے اصل فاتح وہاں کے عوام ہیں.

ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے ہفتہ کے روز وینزویلا کے صدر کے نام اپنے خصوصی پیغام میں مزید کہا کہ یقینا غیرملکی خطرات اور پابندیوں کے باوجود وینزویلا میں پُرامن اور شفاف انتخابات کا انعقاد بڑی کامیابی ہے.

انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا کریڈٹ ونزویلا کی قوم اور حکومت کو جاتا ہے.

صدر مملکت نے مزید کہا کہ وہ ایرانی قوم اور حکومت کی جانب سے ونزویلا کے ساتھ تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور انھیں امید ہے کہ دونوں ملکوں کے حکام کی کوششوں سے ایران اور وینزویلا کے دوستانہ تعلقات میں مزید اضافہ کیا جائے گا.

واضح رہے کہ وینزویلا کے موجودہ صدر نکولس ماڈورو نے ایک مرتبہ پھر صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی. انہوں نے 58 لاکھ ووٹ حاصل کئے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار ہینری فالکن نے 18 لاکھ ووٹ حاصل کئے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@