ٹرمپ اپنی ایران پالیسی پر نظرثانی کرے: آئی ایم ایف

ماسکو، 26 مئی، ارنا – عالمی مالیاتی ادارے (IMF) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس سے متعلق اپنی پالیسی اور حالیہ پابندیوں پر نظرثانی کریں.

یہ بات آئی ایم ایف کی خاتون سربراہ 'کرسٹین لگارڈ' نے گزشتہ روز سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم کی اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے حوالے سے امریکہ کی پالیسیوں کی تبدیلی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ان ممالک کے خلاف عائد ہونے والی پابندیوں کا مقصد معلوم نہیں ہے.
لگارڈ نے کہا کہ ہم نہیں جانتے ہیں کہ ایسی پابندیاں بعض افراد، اقتصادی گروپ اور بڑی کمپنیوں کے خلاف ہے یا نہیں.
تفصیلات کے مطابق، 22ویں سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم کا جمعہ اور ہفتہ کے روز انعقاد کیا گیا جس میں 140 ممالک بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران نے شرکت کی.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@