امریکہ وعدوں کی خلاف ورزی سے ذلت کا شکار ہو رہا ہے: ایرانی وزیر دفاع

تہران، 26 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ آج ایرانی قوم کے دشمن بالخصوص ہمیں محدود کرنے کی سازشیں کر رہے ہے جبکہ یہ ممالک وعدوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے آج خود دنیا اور اپنی اقوام کے سامنے ذلت اور خواری کا سامنا کر رہے ہیں.

یہ بات بریگیڈیئر جنرل 'امیرحاتمی' نے تہران میں ایک مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے آٹھ سالہ جنگ اور دفاع مقدس کے دوران ایرانی قوم کی بہادری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دفاع مقدس نے ہمیں وقاراور عظمت کا سبق سکھا.

انہوں نے بتایا کہ اسلامی انقلاب سے پہلے شرمناک معاہدوں کے ذریعے ایران کے بعض علاقوں کو الگ کر دیا کیا جبکہ دفاع مقدس کے دوران ایرانی مجاہدین نے بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کی قیادت میں دشمنوں کو شکست دے کر وطن عزیز کو تقسیم ہونے سے بچایا.

جنرل حاتمی نے امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست اور ان کے اتحادی کو ایران کے دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم دفاعی طاقت کے ساتھ اپنی وقار کا دفاع کریں گے اور ہمیشہ دنیا اور خطی قوم ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں.

ایرانی وزیر دفاع نے بتایا کہ ایرانی عوام، اپنے سپریم لیڈر کے احکامات کے تحت اسلامی انقلاب کے نظام کو برقرار رکھنے کی کوشش کر کے دشمن کے عزائم کے سامنے مزاحمت کریں گے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@