یورپ نے جوہری معاہدے کو جاری رکھنے کیلئے ہمیں مطمئن کیا: ایران

ویانا، 26 مئی، ارنا - اعلی ایرانی جوہری مذاکرات کار نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے جوہری معاہدے پر قائم رہنے کے وعدے سے ہم اس معاہدے کو جاری رکھنے پر مطمئن ہوگئے ہیں.

یہ بات نائب ایرانی وزیر خارجہ 'سید عباس عراقچی' نے گزشتہ روز ویانا میں ایران اور جوہری معاہدے میں شامل 5 مغربی طاقتیں امریکہ کے بغیر مشترکہ کمیشن کی نشست کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس نشست کا انعقاد ایران کی درخواست کی بنا پر جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی، اس علیحدگی کا نتائج اور امریکہ کے بغیر دوسرے فریقین کی جانب سے ایران کے مفادات کے تحفظ کی فراہمی کیا گیا.
عراقچی نے کہا کہ ہم نے اس نشست سے پہلے یورپی یونین، چین اور روس کے وفود اور ماہرین کے ساتھ طویل مذاکرات بھی کئے تھے.
انہوں نے جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی اس نشست کے نتائج کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغربی فریقین نے اس معاہدے کے تحفظ کے لئے اپنے مضبوط موقف کا عائدہ کرتے ہوئے اس معاہدے سے امریکی علیحدگی پر بھی افسو‎س کا اظہار کیا.
انہوں نے کہا کہ فریقین نے جوہری معاہدے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مطالبات کی فراہمی اور ہمارے ملک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو معمول بنانے پر زور دیا.
نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مسلسل مذاکرات کا انعقاد، مختلف شعبے سمیت تیل، بینکاری، سرمایہ کاری، تجارتی، انشورنس اور مالیاتی شعبوں میں ایران کے مطالبات کی فراہمی کے لئے کوششوں پر زور دیا.
انہوں نے کہا کہ یہ ممالک جوہری معاہدے کے تحفظ اور ایران کے قومی مفادات کی فراہمی کے خواہاں ہیں اور آئندہ ہفتوں کے دوران باہمی مذاکرات جاری رکھے گا.
اعلی ایرانی جوہری مذاکرات کار نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ یورپی ممالک، روس اور چین جوہری معاہدے میں شامل رہیں گے اور ایران کے مفادات کا احترام کرکے ہمارے ملک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو معمول بنانے کے لئے پرعزم ہیں.
عراقچی نے منعقد ہونے والی نشست میں عالمی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ 'یوکیا امانو' کی موجودگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین نے امانو کی کارکردگیوں کی تعریف کی اور امانو نے اپنی گیارہ رپورٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی دیانتداری کی تصدیق کی.
تفصیلات کے مطابق، ایران اور جوہری معاہدے میں شامل 5 مغربی طاقتیں امریکہ کے بغیر مشترکہ کمیشن کی نشست کا گزشتہ روز ویانا میں انعقاد کیا گیا جس میں بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو بھی شریک تھے.
سید عباس عراقچی اور یورپی یونین پالیسی چیف کی معاون ہلگا اشمیت نے اس اجلاس کی مشترکہ صدارت کی ہیں.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@