ارنا چیف کا مغربی عزائم کے مقابلے کیلئے مشرقی دنیا میں مضبوط میڈیا بلاک کی تشکیل کا مطالبہ

سینٹ پیٹرزبرگ، 26 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی (IRNA) کے سربراہ نے کہا ہے کہ مغربی دنیا کے میڈیا نے آگاہی کے فروغ میں غیرمنصفانہ رویہ اپنایا ہوا ہے لہذا ان عزائم کا مقابلہ کرنے کے لئے مشرقی دنیا کے ممالک کو چاہئے کہ ایک مضبوط میڈیا بلاک قائم کریں.

یہ بات اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری خبررساں ادارے (ارنا) کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر 'سید ضیاء ہاشمی' نے روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں عالمی میڈیا کانفرنس کے موقع پر سیاسی ٹاک شو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

یہ پروگرام روس کے سیاسی کلب ولدائے اور روسی چینل 24 کے اہتمام سے منعقد کیا گیا تھا.

ارنا چیف ںے مزید کہا کہ آگاہی کے فروغ کے حوالے سے مشرقی اور مغربی دنیا میں برابری لانے کے لئے مشرقی میڈیا کا ایک مضبوط بلاک کی تشکیل ناگزیر ہے.

انہوں نے کہا کہ مشرقی اور مغربی دنیا کے درمیان نابرابری کے خاتمے کے لئے ہمیں آپس میں انفارمیشن اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہوگا.

سید ضیاء ہاشمی کا کہنا تھا کہ مشرقی دنیا کے میڈیا میں نابرابری کی سطح یہاں تک ہے کہ یہ میڈیا مختلف خبروں کے لئے مغربی ذرائع پر انحصار کرتے ہیں لہذا ہمیں چاہئے کہ میڈیا سے متعلق نئے وسائل کو استعمال کریں جس کا مقصد آگاہی کے فروغ اور مصدقہ ذرائع تک رسانی حاصل کرنا ہے.

انہوں نے دنیا میں مغربی میڈیا کی اجارہ داری کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ مشرقی اور مغربی دنیا کے صحافی اور روپرٹر اس اجارہ داری کی زد میں آتے ہیں.

ہاشمی نے دنیا میں ٹرمپ انتظامیہ کے یکطرفہ اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج امریکہ ایک ایسا فرد واحد بر سر اقتدار ہے جس کےبقول امریکی مفادات اس کی ترجیح ہے جبکہ امریکی ساکھ اس کے لئے اہم نہیں اور بدقسمتی سے اس فرد واحد کی جارحانہ پالیسی سے دنیا میں جنگ کی فضا میں اضافہ ہورہا ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ روسی چینل 24 کے اس سیاسی ٹاک شو میں یورپی یونین میں تعینات روسی مندوب، روس نیوز چینل رشیا ٹوڈے کے ڈائریکٹر، قازقستان کے ریڈیو کے چیئرمین، ہسپانوی نیوز ایجنسی کے مشیر اور چینی چینل CGTN کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@