لبنان میں قومی یکجہتی کی حمایت کرتے ہیں: ایرانی سفیر

بیروت، 25 مئی، ارنا - لبنان میں تعینات ایرانی سفیر نے لبنان میں کامیاب انتخابات کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران لبنان میں قومی یکجہتی کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا.

یہ بات محمد فتح علی نے لبنانی وزیر خارجہ جبران باسل کے ساتھ اپنی ملاقات میں گفتگو کے دوران کہی.

انہوں نے کہا کہ حالیہ سیاسی کامیابیاں لبنان سمیت خطے میں سلامتی اور استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گی.

ایرانی سفیر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ لبنان میں مختلف گروہوں کے درمیان یکجہتی اور مشاورت سے جلد نئی کابینہ

عمل میں لائی جائے گی جو لبنان سمیت خطے کی ترقی کے لئے اپنی خدمات پیش کرے گی.

اس ملاقات کے موقع پر دونوں فریقین نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور دوطرفہ امور پر بات چیت کی.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@