ارنا چیف کا عالمی امن کے فروغ کے لئے میڈیا کے شعبے میں اجتماعی تعاون پر زور

سینٹ پیٹرزبرگ، 25 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی (IRNA) کے سربراہ نے عالم امن کے فروغ اور مغربی میڈیا کے منفی اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے ممالک کے درمیان میڈیا شعبے میں اجتماعی تعاون کی توسیع پر زور دیا ہے.

یہ بات اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری خبررساں ادارے (ارنا) کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر 'سید ضیاء ہاشمی' نے روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں بین الاقوامی میڈیا اور نیوز ایجنسیز کانفرنس کے موقع پر مختلف ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے اس موقع پر روس، سربیا، اسپین، ویت نام، مصر اور جمہوریہ آذربائیجان کی نیوز ایجنسیز کے سربراہوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں.

سید ضیاء ہاشمی نے روسی خبر رساں ادارے روسیا اسگودنا کے منیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ہم روسی ذرائع ابلاغ کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے آمادہ ہے.

انہوں نے ایران سے متعلق مغربی میڈیا کے پروپیگنڈوں کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف آئے روز غیرمنطقی اور ناقابل یقین بنتے جارہے ہیں لہذا ایران اور روس کو چاہئے کہ میڈیا تعاون کے ذریعے دنیا میں ایسے منفی عزائم اور اقدامات کا مقابلہ کریں.

ہاشمی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور روس کے میڈیا شعبے میں تعاون مغربی ممالک کے میڈیا میں غلط تصور اور نظریات کا خاتمہ کرسکتا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں رائے عامہ کی یہ توقع ہے کہ روس، ایران کے پڑوسی کی حیثیت سے مغرب کے سامنے اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط بنائے گا.

اس ملاقات میں روسیا اسگودنا کے منیجنگ ڈائریکٹر 'دیمتری کسلیوف' نے کہا کہ ایران اور روس کے ذرائع ابلاغ کو چاہئے کہ آپس کے تعاون میں مزید اضافہ کریں جس کا مقصد دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے غیرمنطقی اقدامات کو دیکھتے ہوئے یہ بات نظر آتی ہے کہ ایران اور روس مستقبل میں امریکہ کے ساتھ مزید مشکلات میں الجھیں گے اور ان حالات میں ایران کو سچے دوست کے فوائد کا زیادہ نظر آئے گا.

ارنا چیف نے جمہوریہ آذربائیجان کی سرکاری نیوز ایجنسی آذر تاج کے سربراہ 'اصلان اصلانوف' کے ساتھ بھی ملاقات کی. اس موقع پر فریقین نے تہران اور باکو کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا.

آذر تاج نیوز ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ انہوں نے ان کے خبررساں ادارے میں ایران مخالف خبر نشر کرنے پر مکمل پابندی ہے کیونکہ آذربائیجان اپنے ہمسایہ اور برادر ملک کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہاں ہے.

ارنا نیوز ایجنسی کے سربراہ نے سربیا کی قومی نیوز ایجنسی (Tanjung) کی خاتون سربراہ 'برانکا دوکچ' کے ساتھ بھی ملاقات کی.

سید ضیاء ہاشمی نے اس موقع پر کہا کہ ارنا نیوز ایجنسی سربیا کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لئے آمادہ ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ارنا چیف نے سینٹ پیٹرزبرگ کی بین الاقوامی میڈیا اور نیوز ایجنسیز کانفرنس کے موقع ویت نام، بلغاریہ، مقدونیہ، مصر اور سپین کے خبررساں اداروں کے چیف ایڈٹرز اور اعلی عہدیداروں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@