ایرانی فوج کا دفاعی ڈاکٹرائن کم سے کم ڈیٹرنس پر مبنی ہے: جنرل پوردستان

تہران، 25 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایرانی افواج کا دفاعی ڈاکٹرائن کم سے کم ڈیٹرنس پر مبنی ہے.

بریگیڈیئر جنرل 'احمد رضا پوردستان' نے مزید کہا کہ ایران ہرگز دیگر ممالک پر جارحیت کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا.

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے انقلابی اقدار، آزادی اور علاقائی سالمیت خطرے میں پڑ جائے تو ہم پوری طاقت کے ساتھ جارحیت کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے.

ایرانی کمانڈر نے مزید کہا ہماری فوجی پالیسی دفاعی اصولوں پر ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اپنی دفاعی صلاحیتوں کو نذر انداز کریں گے.

انہوں نے کہا ایرانی افواج کوئی بھی بیرونی جارحیت کے لئے آمادہ ہے.

رضا پوردستانی نے کہا ہم قریب سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین میں دشمن ( امریکہ ) کی فوجی سازو سامان کے نقل و حرکت کا جایزہ لے رہے ہیں.

1*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@